فہرست عنوانات
- انکم ٹیکس کے لیے رجسٹریشن
- ٹیکس گزاروں کی رجسٹریشن کے متعلق بنیادی معلومات
- رجسٹریشن سے پہلے درکار معلومات
- رجسٹریشن کا طریقہ کار
- انکم ٹیکس رجسٹریشن میں تبدیلی
- انکم ٹیکس رجسٹریشن کی تنسیخ
- رجسٹریشن کی تفصیلات میں تبدیلی
ٹیکس گزاروں کی رجسٹریشن کے متعلق بنیادی معلومات
رجسٹریشن کے متعلق کچھ اہم باتیں
کسی فرد، کمپنی یا AOP یاغیرملکی کو اس وقت رجسٹرڈ تصور کیا جائے گا جب وہ IRIS پورٹل پر موجود ہوں گے۔
FBR کے ساتھ ای انرولمنٹ کے ذریعے آپ کو نیشنل ٹیکس نمبر یا رجسٹریشن نمبر اور پاس ورڈ ملتا ہے۔
ایک فرد کی حیثیت سے رجسٹریشن پر 13 ہندسوں والا قومی شناختی کارڈ نمبر نیشنل ٹیکس نمبر یا رجسٹریشن نمبر کے طور پر استعمال ہو گا۔
AOP یا کمپنی کا نیشنل ٹیکس نمبر یا رجسٹریشن نمبر ای انرولمنٹ کے بعد ملنے والا 7 ہندسوں والا NTN ہوتا ہے۔
ان تفصیلات کے ساتھ IRIS پورٹل، آن لائن انکم ٹیکس سسٹم، تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے جو کہ آن لائن انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع کروانے کا واحد ذریعہ ہے۔